امیت شاہ سے راج ٹھاکرے کی ملاقات

   

نئی دہلی: مہاراشٹرا نو نرمان سینا (ایم این ایس) کے سربراہ اور شیوسینا کے بانی بالا صاحب ٹھاکرے کے بھتیجے راج ٹھاکرے نے منگل کی صبح یہاں بی جے پی کے سینئر لیڈر اور وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کی جس کے بعد این ڈی اے میں شامل ہونے اور لوک سبھا الیکشن لڑنے کی قیاس آرائیاں تیز ہوگئی ہیں۔صبح دہلی پہنچنے کے بعد ٹھاکرے نے پہلے بی جے پی جنرل سکریٹری ونود تاوڑے سے ملاقات کی اور اس کے بعد امیت شاہ سے ملاقات کی۔ اس میٹنگ کے بعد کسی بھی طرف سے کوئی بیان نہیں آیا ہے ، لیکن قیاس آرائی کی جا رہی ہے کہ ایم این ایس کو مہاراشٹرا میں جنوبی ممبئی اور شرڈی سیٹ مل سکتی ہے ۔اس میٹنگ کا مہاراشٹرا میں شیو سینا (شنڈے گروپ ) اور نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (اجیت پوار گروپ) سے کوئی تعلق نہیں ہے ۔ یہ براہ راست بی جے پی کا معاملہ ہے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اگر راج ٹھاکرے کے چہرے کو لوک سبھا انتخابات میں فائدہ ملتا ہے تو وہ آئندہ اسمبلی انتخابات میں بھی اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔