نئی دہلی۔ 11 جون (سیاست ڈاٹ کام) وزیر داخلہ امیت شاہ سے بشمول راجستھان، چار ریاستوں کے گورنروں نے منگل کو یہاں ملاقات کی اور اپنی متعلقہ ریاستوں کے مختلف مسائل پر تبادلہ خیال کیا۔ راجستھان کے گورنر کلیان سنگھ کے علاوہ گجرات کے گورنر اوم پرکاش کوہلی، کرناٹک کے وجو بھائی والا اور اتراکھنڈ کے بے بی رانی موریہ بھی وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کرنے والوں میں شامل ہیں۔ ان گورنروں نے امیت شاہ سے الگ الگ ملاقات کی۔ وزارت داخلہ کے ایک عہدیدار نے ان ملاقاتوں کو نئے وزیر داخلہ سے خیرسگالی قرار دیا، جنہوں (وزیر داخلہ) نے یکم جون کو عہدہ سنبھالا تھا۔