امیت شاہ سے چیف منسٹرآندھراپردیش کی دہلی میں ملاقات

   

حیدرآباد،22اکتوبر(سیاست نیوز)آندھراپردیش کے وزیراعلی وائی ایس جگن موہن ریڈی آج قومی دارالحکومت نئی دہلی کے دورہ کے دوسرے دن دوپہر میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ سے ملاقات کی۔بجلی کی خریداری کے معاہدہ،پولاورم پروجیکٹ کی تعمیر اور دیگر امور پر ان دونوں رہنماوں میں تفصیلی تبادلہ خیال کیاگیا۔امیت شاہ سے ان کی ملاقات پیر کو ہی ہونے والی تھی تاہم مہاراشٹرا اسمبلی کے انتخابات کے سبب وہ مصروف تھے اسی لئے یہ ملاقات گزشتہ روز ان سے نہیں ہوسکی اور آج ان کے ساتھ یہ ملاقات ہوئی جس میں ریاست کی ترقی اور دیگر امور پر بات چیت کی گئی اور اے پی کی ترقی کے لئے تعاون کرنے کی جگن نے شاہ سے درخواست کی۔