امیت شاہ نفرت پھیلانے والے وزیر بن گئے: برنداکرت

   

اگرتلہ۔22 فروری (سیاست ڈاٹ کام) سی پی آئی (ایم) پولٹ بیورو ممبر برندا کرت نے آج مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ پر الزام عائد کیا کہ وہ ملک میں نفرت پھیلانے والے کابینی وزیر کی مانند کام کررہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بی جے پی زیر قیادت مرکزی حکومت فرقہ پرستانہ ایجنڈے کی تکمیل کے لیے کوشاں ہے۔ سی پی ایم کی ٹرائبل ونگ کی 22 ویں سنٹرل کانفرنس کے افتتاحی سیشن سے خطاب میں برندا نے امیت شاہ کے شاہین باغ احتجاجیوں سے متعلق تبصرہ کی مذمت کی۔