امیت شاہ نے اتراکھنڈ میں آفت زدہ علاقوں کا فضائی سروے کیا

   

دہرادون : مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے جمعرات کو اتراکھنڈ کے گڑھوال اور کُماؤں ڈیویژن کے آفت زدہ علاقوں کا فضائی سروے کیا۔ شاہ نے صبح 9.45 سے 12.30 تک تقریبا ً دو گھنٹے تک آفت زدہ علاقوں کا سروے کیا۔ شاہ نے صبح 09.45 سے 12.30 تک دیو پریاگ ، پوڑی ، رام نگر ، رام گڑھ ، رودر پور اور ہلدوانی کا فضائی سروے کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ اس دوران گورنر لیفٹیننٹ جنرل گُرمیت سنگھ ، مرکزی وزیر مملکت برائے دفاع اجے بھٹ ، وزیر اعلیٰ پشکر سنگھ دھامی ، انل بلونی ، کابینی وزیر دھن سنگھ راوت اور چیف سکریٹری ایس ایس سندھو بھی ان کے ساتھ موجود تھے ۔