احمد آباد: مرکزی وزیر داخلہ اور کوآپریٹیو امیت شاہ نے منگل کے روز احمد آباد کے جمال پور میں بھگوان جگن ناتھ مندر کا درشن کیا اور 73 کروڑ روپے کے ترقیاتی کاموں کا افتتاح کیا۔ امیت شاہ نے احمد آباد میونسپل کارپوریشن (اے ایم سی) کے ذریعہ نیو رانیپ میں تیار کردہ پارک کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر ریاست کے وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل اور صنعت کے وزیر مملکت جگدیش وشوکرما بھی ان کے ہمراہ تھے ۔اس موقع پر مقامی ایم ایل اے ہرشد بھائی پٹیل، سابق ایم ایل اے اروند بھائی پٹیل، احمد آباد میونسپل اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیئرمین ہتیش بھائی باروٹ، کونسلر اور مقامی باشندے بھی موجود تھے ۔