نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے جمعہ کو یہاں مختلف سیکورٹی اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے سربراہان کے ساتھ ایک اعلیٰ میٹنگ کی صدارت کرتے ہوئے انٹلیجنس بیورو کے ملٹی ایجنسی سنٹر کے کام کاج کا جائزہ لیا۔جموں و کشمیر میں پچھلے کچھ دنوں میں سیکورٹی فورسز اور دہشت گردوں کے درمیان تصادم کے بڑھتے ہوئے واقعات کے پیش نظر اس میٹنگ کو بہت اہم سمجھا جا رہا ہے ۔وزارت داخلہ کے ذرائع نے بتایا کہ وزیر داخلہ نے ملک بھر میں سیکورٹی ایجنسیوں اور دیگر انٹیلی جنس اور انفورسمنٹ ایجنسیوں کے سربراہوں کو ہدایت دی کہ وہ قومی سلامتی کے تئیں حکومت کا ایک جامع انداز اپنائے ۔