امیت شاہ نے جموں و کشمیر الیکشن کیلئے بی جے پی کا منشور جاری کیا

   

جموں : مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کیلئے بی جے پی کا منشور آج جاری کیا اور کہا کہ آرٹیکل 370 اب قصہ پارینہ ہوگیا ہے اور کبھی بھی ریاستی درجہ بحال نہیں کیا جائے گا ۔ بی جے پی لیڈر نے پریس کانفرنس میں کہا کہ گزشتہ 10 سالہ مدت ملک اور جموں و کشمیر کی تاریخ میں سنہری حروف میں لکھی جائے گی اور انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ گوڈ گوررننس جاری رکھنے کیلئے بی جے پی کو ووٹ دیں ۔ جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات کیلئے رائے دہی تین مرحلوں میں مقرر ہے ۔