نئی دہلی 11 اگسٹ ( سیاست ڈاٹ کام ) وزیر داخلہ امیت شاہ نے سیلاب سے متاثرہ کرناٹک کے ضلع بیلگاری اور مہارشٹرا کے ضلع کولہاپور کا فضائی سروے کیا ۔ امیت شاہ ایک خصوصی طیارہ سے چینائی سے وہاں پہونچے اور انہوں نے دو ریاستوں کے سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی سروے کیا ۔ ان کے ساتھ چیف منسٹرس ایڈورپا ‘ دیویندر فرنویس اور دوسرے مرکزی وزراء و عہدیدار بھی اس موقع پر موجود تھے ۔