امیت شاہ نے سیلاب سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ لیا

   

نئی دہلی، 10 جون (یواین آئی) مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے منگل کو یہاں اعلیٰ سطح کے اجلاس میں ملک میں سیلاب سے نمٹنے سے متعلق تیاریوں کا جائزہ لیا۔وزارت داخلہ کے مطابق اجلاس میں سیلاب کے خطرے کو کم کرنے کیلئے کیے جا رہے طویل المدتی اقدامات اور گزشتہ سال ہونے والے اجلاس میں کئے گئے فیصلوں پر اٹھائے گئے اقدامات کا بھی جائزہ لیا گیا۔ امور داخلہ اور باہمی تعاون کے مرکزی وزیر امیت شاہ نے آج نئی دہلی میں ملک میں سیلاب سے نمٹنے کی تیاریوں کا جائزہ لینے کیلئے ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی۔ مرکزی وزیر داخلہ نے ملک میں سیلاب کے خطرے کو کم کرنے کیلئے کیے جا رہے طویل مدتی اقدامات اور گزشتہ سال منعقدہ میٹنگ میں لیے گئے فیصلوں پر کیے گئے اقدامات کا بھی جائزہ لیا۔امیت شاہ نے میٹنگ میں سیلاب کے انتظامات اور اپنے نیٹ ورکس کی توسیع کیلئے تمام ایجنسیوں کی طرف سے اپنائی گئی نئی ٹیکنالوجیز پر بھی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے سیلاب پر قابو پانے اور پانی کے انتظام کیلئے مختلف مرکزی ایجنسیوں کی طرف سے خلائی ٹیکنالوجی کے زیادہ سے زیادہ استعمال پر زور دیا۔