امیت شاہ نے شہید پولیس اہلکار کے گھر پہنچ کر اہلیہ کو نوکری دینے کی رسم پوری کی

   

نئی دہلی ۔ جموں وکشمیر کے دورے پر گئے مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے ریاستی پولس کے شہید انسپکٹر پرویز احمد کے گھر جاکر انہیں خراج عقیدت پیش کیا اور ان کی اہلیہ فاطمہ اختر کو سرکاری ملازمت دینے کی رسمی کارروائیوں کو مکمل کیا۔ شاہ جموں و کشمیر میں دہشت گردی کے بڑھتے ہوئے واقعات کے درمیان تین روزہ دورے پر ہفتہ کی صبح سری نگر پہنچے ۔ شہید کے اہل خانہ سے ملاقات کے بعد مسٹر شاہ نے ٹویٹ کیاکہ شہید جموں و کشمیر پولیس جوان پرویز احمد ڈار کے گھر پر خراج عقیدت پیش کرنے جا رہے ہیں۔ مجھے اور پوری قوم کو ان کی بہادری پر فخر ہے ۔ گھر والوں سے ملاقات کی اور ان کی اہلیہ کو سرکاری نوکری دی۔ مودی جی نے جو نئے جموں وکشمیر کا تصور کیا ہے اس کی تکمیل کرنے کے لئے جموں و کشمیر پولیس پوری تندہی سے کام کر رہی ہے ۔ اس موقع پر لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا ، مرکزی وزیر ڈاکٹر جتیندر سنگھ اور کئی دیگر اعلیٰ عہدیدار بھی ان کے ساتھ موجود تھے ۔ واضح رہے کہ ریاست کے پولس انسپکٹر پرویز احمد ڈار دہشت گردوں کے حملے میں شہید ہوگئے تھے ۔امیت شاہ نے اعلیٰ عہدیداروں کے ساتھ وادی میں سیکوریٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا ۔ شارجہ کے لیے پروازوں کا بھی افتتاح کیا ۔