نئی دہلی ۔ /21 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کی سربراہی والے وزراء گروپ نے جمعہ کو میٹنگ منعقد کی جس میں سمجھا جاتا ہے کہ جونائیل جسٹس ایکٹ میں مجوزہ ترامیم کے تعلق سے غور کیا گیا ۔ میٹنگ میں وزیر قانون روی پرساد ، وزیر خارجہ جئے شنکر اور وزیر بہبود خواتین و اطفال سمرتی ایرانی شریک ہوئے ۔
