نئی دہلی ۔ 17ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام) وزیر داخلہ امیت شاہ نے ملک بھر میں شہریت ترمیمی قانون کے خلاف ہونے والے احتجاج کی کوئی پرواہ نہ کرتے ہوئے یہ تیقن دیا کہ مودی حکومت پاکستان ، بنگلہ دیش اور افغانستان سے تعلق رکھنے والے غیر مسلم پناہ گزینوں کو ہندوستانیشہریت دے گی اور وہ لوگ ہندوستان میں باوقار اور باعزت طور پر سکونت اختیار کرسکیں گے ۔ انہوں نے احتجاج کرنے والوں کو چیلنج کیا کہ وہ جتنا چاہیں زور لگالیں اور احتجاج کرلیں ، ہوگا وہی جو حکومت چاہے گی ۔ مودی حکومت اس بات کو یقینی بناچکی ہے کہ مندرجہ بالا ممالک کے غیر مسلم پناہ گزین ، ہندوستانی شہریت حاصل کر کے باوقار طریقہ سے ہندوستان کے شہری بن کر رہیں گے ۔