امیت شاہ پر روڈ شو میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام

   

بنگلور جنوبی امیدوار کیلئے امیت شاہ کا روڈ شو ، شرکت کیلئے تاملناڈو سے بذریعہ طیارہ آمد
احمد آباد / بنگلورو ۔ /2 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) گجرات کانگریس نے آج انتخابی ضابطہ اخلاق کی قومی صدر بی جے پی کی جانب سے پارٹی کے گاندھی نگر امیدوار کے جلسہ عام میں /5 مارچ کو اور روڈ شو کے درمیان خلاف ورزی کے الزام کو نظر انداز کردیا ۔ گجرات الیکٹورل آفیسر مرلی کرشنا نے بذریعہ فیاکس اپوزیشن پارٹی کا مطالبہ روانہ کیا تھا جس میں کہا گیا تھا کہ امیت شاہ کے خلاف انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کرنے پر ضروری اقدام کیا جائے ۔ مبینہ طور پر امیت شاہ نے /30 مارچ کو سردار پٹیل کے مجسمہ واقع احمد آباد کے قریب 4 کیلو میٹر طویل روڈ شو سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھا کہ نارن پورہ سے بنگلورو سے موصولہ اطلاع کے بموجب قومی صدر بی جے پی امیت شاہ نے ایک پرہجوم روڈ شو منگل کی رات انتخابی مہم میں جو بنگلورو جنوبی کے بی جے پی امیدوار تیجسوی سوریا کی تائید میں نکالا گیا تھا شرکت کی ۔ انہوں نے کہا کہ وہ برسوں بعد روایتی مستحکم گڑھ میں آواز اٹھارہے ہیں ۔ وہ تاملناڈو سے بذریعہ طیارہ اس روڈ شو میں شرکت کیلئے پہونچے تھے ۔ سینکڑوں پرجوش بی جے پی کارکنوں نے امیت شاہ کا استقبال مودی مودی کے نعروں سے کیا جبکہ ان کی کار کو رتھ کی شکل دی گئی تھی جس میں ریاستی صدر بی جے پی بی ایس یدی یورپا اور بنگلورو جنوبی کے امیدوار تیجسوی سوریا سوار تھے ۔ وہ فی الحال بنگلور جنوبی اسمبلی حلقہ کی نمائندگی کرتے ہیں ۔ روڈ شو سے کئی گھنٹہ قبل بی جے پی نے انہیں اپنا ریاستی نائب صدر مقرر کیا ہے ۔