جئے پور 17 فبروری ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی صدر امیت شاہ پیر کو جئے پور کا دورہ کرینگے اور لوک سبھا انتخابات سے قبل وہ پارٹی کی ریلیوں سے خطاب کرینگے ۔ بی جے پی کے ریاستی جنرل سکریٹری بھجن لال شرما نے کہا کہ امیت شاہ جئے پور سٹی کے ورکرس کے شکتی کیندر سمیلن سے خطاب کرینگے ۔ یہ ورکرس سیکر لوک سبھا حلقہ سے تعلق رکھتے ہیں۔