امیت شاہ کا آج دورہ نرمل

   

حیدرآباد ۔ 16 ستمبر (سیاست نیوز) مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کل 17 ستمبر کو نرمل میں بی جے پی کی جانب سے یوم آزادی تلنگانہ جلسہ عام میں شرکت کریں گے۔ پروگرام کے مطابق امیت شاہ نئی دہلی سے ناندیڑ پہنچیں گے جہاں سے ہیلی کاپٹر کے ذریعہ نرمل پہنچ کر جلسہ عام سے خطاب کریں گے۔ وزیراعظم مودی کی سالگرہ کے سلسلہ میں جلسہ گاہ کے قریب خون کا عطیہ کیمپ امیت شاہ افتتاح کریں گے ۔ جلسہ سے خطاب کے بعد وہ ناندیڑ واپس ہوں گے اور وہاں سے دہلی پرواز کریں گے۔ R