امیت شاہ کا آج دورۂ مدھیہ پردیش

   

Ferty9 Clinic

بھوپال : مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ 25 فروری کو مدھیہ پردیش کے اپنے ایک روزہ دورے کے دوران بی جے پی کی لوک سبھا انتخابات سے متعلق تیاریوں کے پیش نظر میٹنگ کریں گے ۔ سرکاری ذرائع کے مطابق مسٹر شاہ اتوار کی صبح دہلی سے خصوصی پرواز سے روانہ ہو کر گوالیار پہنچیں گے ۔ شاہ گوالیار میں گوالیار اور چمبل کلسٹر کی انتظامی کمیٹی کی میٹنگ سے خطاب کریں گے اور پارٹی لیڈروں کو لوک سبھا انتخابات سے متعلق ضروری ہدایات دیں گے ۔

وزیر اعلی مدھیہ پردیش کے بیٹے کی شادی
اجمیر : مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی موہن یادو کے بڑے بیٹے کی شادی کی تقریب ہفتہ کو اجمیر کے پشکر میں منعقد ہوئی۔ یادو آج اپنے خاندان کے ساتھ پشکر پہنچے تھے۔ موصولہ اطلاع کے مطابق یادو کے بیٹے کی شادی ہردا کی رہنے والی شالنی کے ساتھ پشکر کے ہوکرا میں واقع ریزورٹ میں ہوگی۔ پشکر میں وزیر اعلیٰ کی موجودگی کے پیش نظر پروٹوکول کے مطابق مدھیہ پردیش پولیس نے مقامی پولیس کی مدد سے حفاظتی اقدامات کئے۔