نئی دہلی : مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ پیر کو یہاں ‘منشیات کی اسمگلنگ اور قومی سلامتی’ پر علاقائی کانفرنس کی صدارت کریں گے ۔کانفرنس کے دوران مسٹر شاہ کی قیادت میں نارکوٹکس کنٹرول بیورو، تمام ریاستوں کی انسداد منشیات ٹاسک فورسز کے ساتھ تال میل کر ملک کے مختلف حصوں میں تقریباً 2416 کروڑ روپے مالیت کی ایک لاکھ 44 ہزار کلو گرام سے زیادہ منشیات کو تلف کیا جائے گا۔ تلف کیے جانے والی منشیات میں سے 6590 کلوگرام بیورو کی حیدرآباد یونٹ، 822 کلوگرام اندور اور 356 کلو گرام جموں کے ذریعہ تلف کی جائیں گی۔ اس کے ساتھ ہی مختلف ریاستوں کی قانون نافذ کرنے والی ایجنسیوں نے آسام میں 1,486 کلو، چندی گڑھ میں 229 کلو، گوا میں 25 کلو، گجرات میں 4،277 کلو، ہریانہ میں 2،458 کلو، جموں و کشمیر میں 4،069 کلو، مدھیہ پردیش میں 1،03،884 کلوگرام ، مہاراشٹر میں 159 کلو گرام، تریپورہ میں 1,803 کلوگرام اور اتر پردیش میں 4,049 کلوگرام سمیت کل ملاکر 1,44,122 کلوگرام منشیات کو تلف کیا جائے گا ۔منشیات سے پاک ہندوستان بنانے کے لیے حکومت نے منشیات کے خلاف زیرو ٹالرنس کی پالیسی اپنائی ہے ۔ یکم جون 2022 سے اس سال 15 جولائی تک بیورو کی تمام علاقائی اکائیوں اور ریاستوں کی ایکشن فورسز نے مل کر تقریباً 8,76,554 کلوگرام ضبط شدہ منشیات کو تباہ کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے جو کہ ہدف سے 11 گنا زیادہ ہے ۔ ان تباہ شدہ منشیات کی مالیت تقریباً 9,580 کروڑ روپے ہے ۔پیر کو تلف کیے جانے والی منشیات کو ملاکر ایک سال میں تباہ کی جانے والی منشیات کی مقدار تقریباً 10 لاکھ کلوگرام ہوجائے گی۔