امیت شاہ کا اہلیہ کے ساتھ وزیر اعظم میوزیم کا مشاہدہ

   

نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے پیر کو تین مورتی بھون میںوزیراعظم میوزیم کا دورہ کیا۔ مسٹر شاہ اپنی اہلیہ کے ساتھ وزیر اعظم میوزیم کا دورہ کرنے گئے تھے ۔ وزیر اعظم نریندر مودی نے گزشتہ 14 اپریل کو اس میوزیم کا افتتاح کیا تھا۔ ملک کے پہلے وزیر اعظم پنڈت جواہر لال نہرو سے لے کر وزیر اعظم نریندر مودی تک، میوزیم تمام وزرائے اعظم کی شخصیات اور قوم کی تعمیر میں ان کے تعاون کی ایک جھلک پیش کرتا ہے ۔ شاہ کافی دیر تک میوزیم میں رہے اور انہوں نے مختلف گیلریوں کا دورہ کیا اور ان کا مشاہدہ کیا۔