گوہاٹی : مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ اتوار سے آسام کا تین روزہ دورہ کررہے ہیں۔ شمال مشرق کی مختلف تنظیموں نے امیت شاہ کے دورہ کے موقع پر شہریت ترمیمی قانون (سی اے اے) کے خلاف دوبارہ احتجاج شروع کرنے کی دھمکی دی ہے اگر مرکزی حکومت خطہ میں اس پر عمل آوری کی کوشش کرتی ہے۔ امیت شاہ پیر اور منگل کو تقریباً 8 پروگراموں میں حصہ لیں گے۔ آسام میں گذشتہ سال 10 مئی کو بی جے پی کی حکومت قائم ہوئی تھی۔