امیت شاہ کا دورہ تلنگانہ منسوخ

   

حیدرآباد۔/14جون، ( سیاست نیوز) مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کا دورہ تلنگانہ اچانک منسوخ کردیا گیا اور کھمم میں جلسہ عام بھی منسوخ ہوچکا ہے۔ امیت شاہ نے گجرات میں طوفان کے سبب اپنا دورہ تلنگانہ منسوخ کردیا ۔ طئے شدہ شیڈول کے مطابق امیت شاہ آج رات حیدرآباد پہنچنے والے تھے جہاں ان کی پارٹی قائدین سے ملاقات تھی اور کل کھمم میں جلسہ عام سے خطاب تھا۔ اسی دوران ریاستی صدر بنڈی سنجے نے کہا کہ عنقریب کھمم میں دوبارہ جلسہ عام کی تاریخ طئے کی جائے گی اور بی جے پی اپنی طاقت کا مظاہرہ کرے گی۔ امیت شاہ کے دورہ کی منسوخی سے پارٹی قائدین میں مایوسی ہے۔ بی جے پی جنرل سکریٹری پردیپ کمار نے کہا کہ گجرات اور مہاراشٹرا میں طوفان کے پیش نظر وزیر اعظم نریندر مودی نے امیت شاہ کو بچاؤ اور راحت کے کاموں کی ذمہ داری دی ہے۔ کھمم جلسہ عام کی تیاریاں گذشتہ دس دنوں سے جاری تھیں۔ر