امیت شاہ کا دورہ حیدرآباد منسوخ

   

حیدرآباد /4 ستمبر ( سیاست نیوز ) مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کا 6 ستمبر کو دورہ حیدرآباد منسوخ ہوگیا ہے ۔ 9 ستمبر کو نائب صدر جمہوریہ کا انتخاب ہے ۔ ارکان پارلیمنٹ کے ابھیاس پروگرام میں وہ حصہ لینے امیت شاہ نے لمحہ آخر میں دورہ حیدرآباد منسوخ کردیا ہے ۔ شہر میں 6 ستمبر کو امیت شاہ گنیش جلوس کیلئے پہونچنے والے تھے ۔ ان کے شیڈول کو قطعیت دے دی گئی تھی ۔ وہ چارمینار اور معظم جاہی مارکٹ پر خطاب کرنے والے تھے ۔ جگدیپ دھنگر کے استعفی کی وجہ سے نائب صدر جمہوریہ کا انتخاب لازمی ہوگیا ہے۔ این ڈی اے نے مہاراشٹرا گورنر سی پی رادھاکرشنن کو اپنا امیدوار بنایا جبکہ انڈیا اتحاد نے جسٹس بی سدرشن کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ این ڈی اے امیدوار کیلئے انتخاب سخت نظر آرہا ہے ۔ جس کے پیش نظر بی جے پی متحرک ہوگئی ہے ۔ ۔ 2