امیت شاہ کا دورہ ملتوی

   

حیدرآباد 27 جولائی ( سیاست نیوز ) مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کا 29 جولائی کو تلنگانہ کا دورہ ملتوی کردیا گیا ہے ۔ امیت شاہ 29 جولائی کو ریاست کا دورہ کرکے کھمم میں جلسہ سے خطاب کرنے والے تھے ۔ بی جے پی کے ریاستی ترجمان این وی سبھاش نے بتایا کہ ناگزیر وجوہات کی بناء پر امیت شاہ کے دورہ تلنگانہ کو ملتوی کیا گیا ہے ۔ یہ جی کشن ریڈی کو ریاستی بی جے پی کی صدارت سنبھالنے کے بعد امیت شاہ کا پہلا دورہ تلنگانہ تھا ۔ یہ چوتھا موقع ہے جبکہ امیت شاہ کے دورہ تلنگانہ کو ملتوی کیا گیا ہے جبکہ بی جے پی انتخابی تیاریوں میںمصروف ہے ۔