امیت شاہ کا دورہ ٔ مدھیہ پردیش

   

اندور: مرکزی وزیر داخلہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر امیت شاہ رواں ماہ تیسری مرتبہ کل ایک بار پھر مدھیہ پردیش قیام کے ایک حصے کے طور پر اندور آئیں گے ۔ریاست میں آئندہ اسمبلی انتخابات سے قبل شاہ اس مہینے میں دو بار بھوپال جا چکے ہیں۔ اسی سلسلے میں انہیں آج بھی پہلے بھوپال اور بعد میں اندور آنا تھا، لیکن ان کا بھوپال کا دورہ آخری وقت پر منسوخ ہوگیا۔ وہ مدھیہ پردیش میں تقریباً سات گھنٹے قیام کریں گے ۔ پارٹی کی طرف سے دی گئی جانکاری کے مطابق شاہ کل بوتھ کارکنوں سے خطاب کرنے کے ساتھ دیگر پروگراموں میں بھی حصہ لیں گے ۔ شیڈول کے مطابق وہ دوپہر 1.30 بجے اندور ایئرپورٹ پہنچیں گے ۔