امیت شاہ کا دو روزہ دورۂ گجرات

   

نئی دہلی۔3 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ گجرات کے دو روزہ دورے پر چہارشنبہ کے دن جارہے ہیں۔ اس دوران وہ کئی عوامی تقریبات میں شرکت کریں گے اور اہمد آباد میں ایک فلائی اوو ر کا افتتاح کریں گے۔ امیت شاہ کا بحیثیت مرکزی وزیر داخلہ گجرات کا اولین دورہ ہوگا۔ وہ محکمہ انکم ٹیکس کے فلائی اوور کا افتتاح آشرم روڈ احمد آباد پر اور ڈی کے پٹیل ہال احمد آباد کا افتتاح کریں گے۔ توقع ہے کہ وہ دیگر کئی پروگراموں میں بھی شرکت کریں گے۔ جن میں سے ایک گجرات یونیورسٹی میں منعقد کیا جائے ۔