امیت شاہ کا مغربی بنگال کا دورہ

   

Ferty9 Clinic

نئی دہلی، 29 دسمبر (یواین آئی) اگلے سال کے اوائل میں مغربی بنگال کے اسمبلی انتخابات کی تیاریوں کے درمیان مرکزی وزیر داخلہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر امیت شاہ منگل اور بدھ کو ریاست کا دورہ کریں گے اور پارٹی پروگراموں میں شرکت کریں گے ۔ مسٹر شاہ منگل کو کولکتہ میں پارٹی کی ریاستی کور کمیٹی کی میٹنگ میں شرکت کریں گے ۔ وہ پریس کانفرنس سے بھی خطاب کریں گے ۔ چہارشنبہ کو وہ تھانتھنیا کالی باڑی مندر جائیں گے اور بعد میں ممبران پارلیمنٹ اور ایم ایل ایز کے ساتھ میٹنگ کریں گے ۔ مسٹر شاہ اس دن بعد میں کولکتہ میں میٹروپولیٹن پارٹی کارکنوں کے کنونشن سے خطاب کریں گے ۔
قابل ذکر ہے کہ مغربی بنگال اسمبلی انتخابات میں حکمراں ترنمول کانگریس کو بیدخل کرنے کے لیے بی جے پی وسیع پیمانے پر تیاریاں کر رہی ہے اور مسٹر شاہ کے دورے کو اسی کوشش کا حصہ مانا جا رہا ہے ۔