ریاستی قائدین سے ملاقات اور جلسہ عام سے خطاب کا پروگرام
حیدرآباد ۔12 ۔ جون (سیاست نیوز) مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ 15 جون کو تلنگانہ کا ایک روزہ دورہ کریں گے۔ پارٹی کے طئے شدہ شیڈول کے مطابق امیت شاہ 15 جون کو 11 بجے دن خصوصی طیارہ سے شمس آباد انٹرنیشنل ایرپورٹ پہنچیں گے۔ صبح 11.15 بجے تا 12.45 بجے تک ناشتہ اور آرام کا وقت رہے گا۔ اسی دوران وہ بی جے پی کے اہم قائدین سے ملاقات کریں گے ۔ دوپہر 1.10 بجے شمس آباد ایرپورٹ سے بھدرا چلم کیلئے روانہ ہوں گے۔ دوپہر 2.30 بجے تا 3.20 بجے تک امیت شاہ بھدرا چلم مندر کے درشن کریں گے ۔ بعد میں مقامی ڈگری کالج میدان پر بی جے پی کے جلسہ عام سے خطاب کریں گے ۔ شام 6 بجے امیت شاہ شمس آباد انٹرنیشنل ایرپورٹ واپس ہوں گے اور وہاں بی جے پی کے قائدین کے ساتھ اجلاس منعقد کریں گے ۔ رات 9.30 بجے خصوصی طیارہ سے نئی دہلی واپس ہوں گے۔ واضح رہے کہ رکن اسمبلی ایٹالہ راجندر کو پارٹی کی انتخابی تشہیر کمیٹی کا صدر نشین مقرر کئے جانے کی اطلاعات کے دوران امیت شاہ سے پارٹی قائدین کی ملاقات اہمیت کی حامل ہے۔ر