امیت شاہ کا 17 ستمبر کو دورہ تلنگانہ نرمل میں سقوط حیدرآباد کے جلسہ میں شرکت

   

حیدرآباد۔/5 ستمبر، ( سیاست نیوز) مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے دورہ تلنگانہ کے پروگرام کو تقریباً قطعیت دی جاچکی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ امیت شاہ17 ستمبر کو تلنگانہ کا دورہ کریں گے۔ بی جے پی 17 ستمبر کو ہر سال سقوط حیدرآباد کو سرکاری طور پر یوم آزادی منانے کا مطالبہ کررہی ہے ۔ بتایا جاتا ہے کہ بی جے پی نے 17 ستمبر کو نرمل میں بڑے جلسہ عام کا فیصلہ کیا ہے۔ بی جے پی قائدین کا کہنا ہے کہ نرمل میں نظام کے خلاف جدوجہد کرنے والوں کو موت گھاٹ اتارا گیا تھا اور اسی مقام پر بی جے پی جلسہ کی تیاری کررہی ہے۔ پارٹی کے مطابق 17 ستمبر تک ریاستی صدر بنڈی سنجے کی پرجا سنگرام یاترا نرمل پہنچ جائے گی اور اسی دن جلسہ عام میں امیت شاہ حصہ لیں گے۔ بی جے پی قائدین کو امید ہے کہ امیت شاہ اس موقع پر سقوط حیدرآباد کے سلسلہ میں اہم اعلانات کرسکتے ہیں۔R