امیت شاہ کا 3 ر وزہ دورۂ مغربی بنگال

   

کولکاتہ: مرکزی وزیر داخلہ اور بی جے پی کے سینئر لیڈر امیت شاہ 4 سے 6 مئی تک مغربی بنگال کے تین روزہ دورے پر ہوں گے ۔ شاہ 4 مئی کی شام کولکاتہ ہوائی اڈہ پہنچے اور اگلے دن بارڈر سیکورٹی فورس (بی ایس ایف) کی تقریب میں شرکت کے لیے شمالی 24 پرگنہ ضلع کے ہنگل گنج جائیں گے ۔ اس کے بعد وہ شمالی بنگال کے دارجلنگ ضلع کے باگڈوگرا جائیں گے اور سلی گڑی کے ریلوے انسٹی ٹیوٹ گراؤنڈ میں ایک ریلی سے خطاب کریں گے ۔ امکان ہے کہ وہ 5 مئی کو دارجلنگ میں مختلف سیاسی اور غیر سیاسی تنظیموں کے نمائندوں سے ملاقات کریں گے ۔اگلے دن شاہ کوچ بہار جائیں گے اور تین بیگھامیں ایک سرکاری تقریب میں شرکت کریں گے ۔ وہ 6 مئی کی سہ پہر کولکاتہ واپس آئیں گے اور دہلی واپس آنے سے قبل بی جے پی کے ریاستی سرکردہ لیڈروں کے ساتھ میٹنگ کرنے کی امید ہے ۔
2021 کے مغربی بنگال اسمبلی انتخابات کے بعد شاہ کا بنگال کا یہ پہلا دورہ ہے ۔ذرائع نے بتایا کہ مرکزی وزیر داخلہ کے دورہ کا مقصد ریاست میں پارٹی تنظیم کو مضبوط کرنا ہے ۔