امیت شاہ کا 6جولائی کو دورہ حیدرآباد

   

Ferty9 Clinic

حیدرآباد ۔ 2 جولائی ( سیاست نیوز ) مرکزی وزیر داخلہ و قومی بی جے پی صدر امیت شاہ 6 جولائی کو حیدرآباد کا ایک روزہ دورہ کرینگے ۔ بی جے پی ایم ایل سی رامچندر راو کے بموجب امیت شاہ شمس آباد ائرپورٹ پہونچیں گے اور سیدھے کے ایل سی سی کنونشن سنٹر جائیں گے جہاں وہ بی جے پی کی رکنیت سازی مہم کا آغاز کرینگے ۔ وہ وہیں سے دہلی کیلئے واپس ہوجائیں گے ۔ رامچندر راو نے کہا کہ پارٹی نے اپنے تمام قائدین اور ورکرس سے کہا ہے کہ وہ رکنیت سازی پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے سرگرمی سے اس میں حصہ لیں۔ پارٹی چاہتی ہے کہ ریاست میںاس کے ارکان کی تعداد کم از کم دوگنی ہوجائے ۔ فی الحال ریاست میں بی جے پی کے 18 لاکھ ارکان ہیں۔