حیدرآباد 3 مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) بی جے پی کے صدر امیت شاہ 6 مارچ کو تلنگانہ میں نظام آباد کا دورہ کرینگے جہاںوہ مجوزہ لوک سبھا انتخابات میں پارٹی کی تیاریوں کا جائزہ لینے ایک اجلاس میںشرکت کرینگے ۔ بی جے پی تلنگانہ یونٹ نے ریاست کے 17 لوک سبھا حلقوں کو چار زمروں میں تقسیم کیا ہے ۔ امیت شاہ نظام آباد حلقہ کے اجلاس میں6 مارچ کو شرکت کرینگے ۔ تلنگانہ بی جے پی کے ایک پریس نوٹ میں یہ بات بتائی گئی ۔ عادل آباد ‘ کریمنگر ‘ نظام آباد ‘ ظہیر آباد اورمیدک پارلیمانی حلقوں کے بی جے پی قائدین اور کارکن اس اجلاس میںشرکت کرینگے ۔ اس کے علاوہ ان اضلاع میں 2018 کے اسمبلی انتخابات میں حصہ لے چکے شکست خوردہ امیدوار بھی اجلاس میں شریک ہونگے ۔ سینئر پارٹی قائدین نے کہا ہے کہ پارٹی تلنگانہ میں لوک سبھا انتخابات میں تنہا مقابلہ کریگی اور وہ تمام 17 نشستوں سے اپنے امیدواروں کو انتخابی میدان میں اتارنے کا فیصلہ کرچکی ہے ۔