امیت شاہ کیخلاف خصوصی استحقاق کی خلاف ورزی کی کارروائی کا مطالبہ

   

نئی دہلی :راجیہ سبھا میں امیت شاہ کیٔ امبیڈکر کے خلاف کیے گئے تبصرہ کے بعد جو ہنگامہ برپا ہوا۔ خاص طور سے اپوزیشن لیڈران نے امیت شاہ کے خلاف مورچہ کھول دیا ہے۔ اپوزیشن نے جمعرات کو اس معاملے میں ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے بڑی کارروائی کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ راجیہ سبھا میں اپوزیشن لیڈر ملکارجن کھرگے نے وزیر داخلہ امیت شاہ کے خلاف خصوصی استحقاق کی خلاف ورزی کی کارروائی شروع کرنے کا نوٹس دیا ہے۔ کھرگے سے قبل ٹی ایم سی رکن پارلیمنٹ ڈیرک اوبرائن نے بھی چہارشنبہ کو یہی نوٹس دیا تھا۔ کھرگے نے کہا کہ وزیر داخلہ نے ایوان میں جو تبصرے کیے ہیں وہ ہندوستانی آئین کے چیف معمار بی آر امبیڈکر کی واضح طور پر توہین ہے۔ اس تجویز کا نوٹس کون اور کن حالات میں دے سکتا ہے؟ جس کے خلاف ’خصوصی استحقاق کی خلاف ورزی‘ پیش کیا گیا ہے اس کے خلاف مزید کیا کارروائی کی جا سکتی ہے؟ ان تمام طرح کے سوالات کے جوابات یہاں دیے جا رہے ہیں تاکہ خصوصی استحقاق کی خلاف ورزی کی کارروائی کو سمجھنے میں آسانی ہو۔ایوان کی خودمختاری، عظمت اور احترام کو برقرار رکھنے کے لیے یہ اہم ہے کہ پارلیمنٹ اور ان کے اراکین کو کچھ استحقاق دیے جائیں۔