امیت شاہ کیخلاف ریمارک کا مقدمہ راہول گاندھی کو ضمانت منظور

   

چائباسا۔ 6 اگست (ایجنسیز) سینئر کانگریس قائد راہول گاندھی کو چہارشنبہ کے دن جھارکھنڈ کے چائباسا کی ایم پی۔ ایم ایل اے کورٹ نے 2018 کی ریالی میں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے خلاف ریمارکس کے کیس میں ضمانت منظور کی۔راہول گاندھی صبح 10:55 بجے کے آس پاس حاضر عدالت ہوئے۔ ان کے وکیل پرنودریپا نے بتایا کہ مشروط ضمانت ملی ہے۔ ہم اب آگے کی کارروائی کریں گے۔ راہول گاندھی منگل کے دن سینئر قبائلی رہنما اور سابق چیف منسٹر جھارکھنڈ شیبو سورین کی آخری رسومات میں شرکت کیلئے جھارکھنڈ آئے ہوئے تھے۔ وہ شیبو سورین کے آبائی موضع نمرا سے ذریعہ ہیلی کاپٹر چائباسہ پہنچے۔ ٹاٹا کالج گراؤنڈ میں ان کیلئے ہیلی پیاڈ بنایا گیا۔