امیت شاہ کی جونئیر این ٹی آر سے ملاقات

   

حیدرآباد /21 اگسٹ( سیاست نیوز ) مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے آج معروف تلگو اداکار این ٹی آر جونیر سے ہوٹل نوٹیل میں ملاقات کی۔ تلنگانہ کے دورہ پر امیت شاہ اتوار کو پہنچے اور مختلف پروگرامس بشمول منوگوڑو میں جلسہ سے خطاب کے بعد رات کو شہر لوٹے۔ این ٹی آر جونیر سے امیت شاہ نے ملاقات کی۔ یہ ملاقات اہمیت کی حامل اس لئے ہے کیونکہ تلنگانہ میں سیاسی سرگرمیوں میں تیزی آ رہی ہے ۔ بی جے پی و ٹی آر ایس کے درمیان کشیدگی بڑھتی جارہی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ امیت شاہ کی این ٹی آر جونیر سے ملاقات کے پس پردہ کما برادری کی تائید حاصل کرنا ہے چونکہ جس طرح بی جے پی نے سابق چیف منسٹر چندرا بابو نائیڈو کو نظر انداز کیا اور سابق نائب صدر وینکیا نائیڈو کو بھی صدر جمہوریہ بننے سے روک دیا اس سے کما برادری ناراض ہے ۔اب جبکہ تلنگانہ میں بی جے پی اقتدار حاصل کرنے سنجیدہ ہے اور ٹی آر ایس کو نشانہ بنایا جارہا ہے۔ انٹلیجنس نے رپورٹ دی کہ کما برادری بی جے پی سے ناراض ہیں۔ یہ بھی باور کرایا کہ نظام آباد، کھمم اور نلگنڈہ و جی ایچ ایم سی حدود میں کما برادری کثیر تعداد میں ہے ۔ بتایا گیا کہ این ٹی آر جونیر سے امیت شاہ کی ملاقات کے بعد آئندہ دنوں کما برادری کو خوش کرنے نئی حکمت عملی تیار کی جائے گی۔ب