کولکتہ ۔ 25 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیرداخلہ امیت شاہ یکم ؍ مارچ کو کولکتہ میں بی جے پی کی ریالی سے خطاب کریں گے۔ پولیس نے آج انہیں ریالی نکالنے کی اجازت دیدی ہے۔ بی جے پی کی کولکتہ یونٹ نے پولیس پر الزام لگایا تھا کہ وہ اجازت دینے میں تاخیر کررہی ہے۔ آج ایک پولیس عہدیدار نے کہا کہ بی جے پی کی ریالی کیلئے اجازت دی گئی ہے۔
باہوبلی بنانے والے ایک کروڑ لوگ جمع کرسکتے ہیں
٭ فلم ڈائرکٹر رام گوپال ورما نے احمدآباد میں منعقدہ ٹرمپ کی ریالی میں ایک لاکھ افراد کی شرکت پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ اگر ٹرمپ باہوبلی بنانے والوں سے خواہش کرتے تو وہ لوگ ایک لاکھ کے بجائے ایک کروڑ عوام کو جمع کرسکتے تھے۔
