امیت شاہ کی ریلی بھی قوانین کی خلاف ورزی : منور رانا

   

لکھنو 21 جنوری ( سیاست ڈاٹ کام ) معروف شاعر منور رانا نے کہا کہ وزیر داخلہ امیت شاہ کی جانب سے لکھنو میں ریلی کا انعقاد بھی امتناعی احکام کی خلاف ورزی ہی ہے جیسا کہ ان کی بیٹیوں پر الزام عائد کیا گیا ہے ۔ امیت شاہ نے آج لکھنو میں سی اے اے کے موافق ریلی منعقد کی ۔ منور رانا نے کہا کہ حالانکہ امیت شاہ کی ریلی کیلئے اجازت لینے کی بات کی جا رہی ہے لیکن یہ امتناعی احکام کی کھلی خلاف ورزی ہے جیسا کہ ان کی بیٹیوں پر الزام عائد کیا گیا ہے ۔