امیت شاہ کی ریلی میں ایک رپورٹر کو مسلمان سمجھ کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا

   

رائے بریلی: اتر پردیش کے رائے بریلی میں ایک انتخابی ریلی میں جہاں مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ لوک سبھا انتخابات کی مہم چلا رہے تھے، ایک رپورٹر کو بی جے پی کے ارکان نے مبینہ طور پر مارپیٹ کا نشانہ بنایا اور شدید زدوکوب کیا۔ یہ واقعہ گذشتہ 12 مئی کو پیش آیا۔ آن لائن نیوز پورٹل Molitics کے لیے کام کرنے والے صحافی راگھو ترویدی، شاہ کی ریلی کی کوریج کر رہے تھے۔ انہوں نے اس موقع پر کچھ خواتین سے سوال بھی پوچھے۔ راگھو ترویدی کو داڑھی ہونے کی وجہ ارکان نے انہیں مسلم سمجھ لیا اور اچانک ان پر حملہ کردیا۔