امیت شاہ کی صحت بحال

   

نئی دہلی : کورونا پازیٹو ہونے کے بعد صحت یاب ہو چکے مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ اس وقت بھی ایمس میں ڈاکٹروں کی نگرانی میں ہیں۔ انھیں پوسٹ کووڈ دیکھ بھال کیلئے ایمس میں 18 اگست کو داخل کیا گیا تھا۔ لیکن اب ایمس نے خبر دی ہے کہ امیت شاہ پوری طرح سے صحت یاب ہیں اور بہت جلد انھیں اسپتال سے چھٹی مل جائے گی۔