نئی دہلی: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے اتوار کو یہاں ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ کی صدارت کی، جس میں جموں و کشمیر میں سیکورٹی صورتحال اور امرناتھ یاترا کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔اس میٹنگ میں قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوبھال، جموں و کشمیر کے لیفٹیننٹ گورنر منوج سنہا، وزارت داخلہ، حکومت جموں و کشمیر، فوج، مرکزی فورسز اور انٹیلی جنس ایجنسیوں کے اعلیٰ حکام شرکت کریں گے ۔اس سے قبل جمعہ کو شاہ نے جموں و کشمیر میں بڑھتی ہوئی دہشت گردانہ سرگرمیوں کے پیش نظر سینئر افسران کے ساتھ سیکورٹی صورتحال کا جائزہ لیا۔اٹلی میں G-7سربراہی اجلاس کے لیے روانہ ہونے سے پہلے ، وزیر اعظم نریندر مودی نے مرکز کے زیر انتظام علاقے میں حالیہ دہشت گردی کے واقعات کے درمیان جموں اور کشمیر میں سیکورٹی کی صورتحال پر ایک جائزہ میٹنگ کی صدارت کی تھی۔