امیت شاہ کی منظوری سےچندرا بابو نائیڈو کی گرفتاری: نارائنا

   

حیدرآباد/10 ستمبر ( سیاست نیوز) سی پی آئی قومی سکریٹری ڈاکٹر کے نارائنا نے سابق چیف منسٹر اور صدر تلگودیشم این چندرا بابو نائیڈو کی گرفتاری پر کہا کہ 14 سال چیف منسٹر رہے چندرا بابو نائیڈو کو آدھی رات کو گرفتار کرنا غیرجمہوری ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کی منظوری کے بغیر نائیڈو کی گرفتاری نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے کہا کہ چندرا بابو نائیڈو کو کم از کم اب صورتحال سمجھتے ہوئے بی جے پی سے فاصلہ اختیار کرنا چاہیئے۔ ڈاکٹر نارائنا نے کہا کہ بی جے پی ہمیشہ سازش پر مبنی سیاست کرتی ہے۔