موچنتل میں رامانجا چاریلو صدی تقاریب میں شرکت
حیدرآباد۔/8 فروری، ( سیاست نیوز) مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے آج شمس آباد میں چنا جیر سوامی آشرم میں رامانجا چاریلو صدی تقاریب میں شرکت کی۔ امیت شاہ تقاریب میں شرکت کیلئے حیدرآباد پہنچے۔ ایر پورٹ سے وہ موچنتل چنا جیر سوامی کے آشرم گئے اور خصوصی پوجا میں شرکت کی۔ امیت شاہ کو پنڈتوں نے آشیرواد دیا۔ انہوں نے رامانجا چاریلو کے مجسمہ کا مشاہدہ کیا جسے وزیر اعظم نریندر مودی نے قوم کے نام مجسمہ مساوات کی حیثیت سے معنون کیا تھا۔ امیت شاہ کو چنا جیر سوامی اور دوسروں نے صدی تقاریب کے سلسلہ میں تفصیلات سے واقف کرایا اور تعمیراتی سرگرمیوں کا مشاہدہ کرایا۔ قبل ازیں حیدرآباد پہنچنے پر بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے اور دیگر قائدین نے امیت شاہ کا استقبال کیا۔