امیت شاہ کی 16 ستمبر کو حیدرآباد آمد

   

حیدرآباد۔/7 ستمبر، ( سیاست نیوز) مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے دورہ تلنگانہ کو قطعیت دی جاچکی ہے۔ امیت شاہ 16 ستمبر کو حیدرآباد پہنچیں گے اور 17 ستمبر کو پریڈ گراؤنڈ پر مرکز کی حیدرآباد یوم آزادی تقاریب سے خطاب کریں گے۔ مرکزی حکومت نے ایک سال تک تقاریب منانے کا فیصلہ کیا ہے۔ امیت شاہ حیدرآباد میں پارٹی کے ضلعی صدور، جنرل سکریٹریز اور دیگر اہم قائدین کے ساتھ اجلاس منعقد کریں گے۔ منوگوڑ ضمنی چناؤ کے پیش نظر امیت شاہ کا دورہ اہمیت کا حامل ہے۔ ر