امیت شاہ کی 56 ویں سالگرہ

   

نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی نے آج بروز جمعرات مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کو ان کی سالگرہ کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی صحت مند اور لمبی عمر کی خواہش ظاہر کی۔ انہوں نے کہا کہ وہ ملک کی ترقی کے لئے جوکردار ادا کررہے ہیں اس کے سبھی گواہ ہیں۔شاہ آج 56 سال کے ہو گئے ۔ وہ 2014 سے 2020 تک بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر رہے ۔ ان کی قیادت میں پارٹی نے 2019 کے عام انتخابات میں حصہ لیا اور زبردست فتح حاصل کی۔ انہوں نے خود 2019 کے انتخابات میں گجرات کے گاندھی نگر سے الیکشن لڑا تھا اور لوک سبھا پہنچے تھے ۔