امیت شاہ کے الزامات جھوٹ کا پلندہ‘ڈگ وجے سنگھ نے پول کھول دی

   

نئی دہلی: وزیر داخلہ امیت شاہ نے ہفتہ کو مدھیہ پردیش کے کھلچی پور میں کانگریس کے لیڈر دگ وجئے سنگھ کیخلاف الزامات لگائے جن کو ڈگ وجئے سنگھ نے جھوٹ کا پلندہ قرار دیتے ہوئے دلیل اور حقائق کے ساتھ ان کا جواب دیا ۔ سنگھ نے کہا کہ کل ک امیت شاہ جی نے اپنی تقریر میں17 بار ان کا نام لیا، یہ ان کی مجھ سے بے پناہ محبت کو ظاہر کرتا ہے ۔ لیکن جھوٹ بولنے کا جو کلچر ان کے گرو نریندر مودی نے انہیں دیا ہے وہ ان کی تقریر میں آٹھ بار نظر آیا ۔ امیت شاہ کا پہلا جھوٹ ‘ ڈگ وجئے سنگھ کے مشورے پر راہول گاندھی نے منشور میں مسلم پرسنل لا کو شامل کیا، حقیقت ۔ کانگریس کے منشور میں کوئی مسلم پرسنل لا نہیں ہے ۔ دوسرا جھوٹ ۔ ڈگ وجے سنگھ نے بھگوا دہشت گردی کہا، حقیقت یہ ہے کہ انہوں نے کبھی بھگوا دہشت گردی کا لفظ استعمال نہیں کیا ۔ ڈگ وجے سنگھ نے افضل گرو کو پھانسی دینے کی مخالفت کی تھی جبکہ انہوں نے افضل گرو کو جلد پھانسی دینے کیلئے خط لکھا تھا۔ ڈگ وجئے سنگھ نے کہا کہ شاہ کا چوتھا جھوٹ – ڈگ وجے سنگھ نے پی ایف آئی پر پابندی کی مخالفت کی، حقیقت ۔ میں نے پی ایف آئی پر پابندی کی کبھی مخالفت نہیں کی۔ دراصل، سیمی پر پہلی پابندی ان ہی کی حکومت نے لگائی تھی، سچ یہ ہے کہ بی جے پی نے پی ای آیف کے سیاسی ونگ کے ساتھ مل کر کرناٹک میں بلدیاتی انتخابات لڑے تھے ۔ڈگ وجے سنگھ نے مزید چار حقائق بتاتے ہوئے امیت شاہ کے جھوٹ کی پول کھول دی۔