امیت شاہ کے بیان پر کانگریس کی تنقید

   

نئی دہلی 17 ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) کانگریس نے آج وزیر داخلہ امیت شاہ کے اس بیان پر تنقید کی جس میں انہوں نے ہمہ جماعتی جمہوری نظام سے متعلق تبصرہ کیا تھا ۔ کانگریس نے کہا کہ اگر اس خیال کو تسلیم کیا جاتا ہے تو اس سے وفاقی ہندوستان کے خیال کو نقصان ہوگا ۔ کانگریس کے ترجمان آنند شرما نے اپنے ٹوئیٹر پر امیت شاہ پر الزام عائد کیا کہ وہ ہندوستان کے ہمہ جماعتی جمہوری نظام کی اہمیت کو گھٹانے کی کوشش کر رہے ہیں اور بی جے پی سربراہ در اصل دستور کے بانیوں کی فہم و فراست پر بھی سوال کر رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ این ڈی اے خود بھی کئی جماعتوں کا اتحاد ہے جس میں نتیش کمار ‘ پرکاش سنگھ بادل اور ادھو ٹھاکرے جیسے قائدین شامل ہیں اور اب انہیں ہی امیت شاہ کا جواب دینا چاہئے ۔