امیت شاہ کے دورہ تلنگانہ کے شیڈول میں معمولی تبدیلی

   

حیدرآباد 17 نومبر ( سیاست نیوز ) مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ کے دورہ تلنگانہ کے شیڈول میں معمولی تبدیلی کا امکان ہے ۔ امیت شاہ پہلے آج رات ہی تلنگانہ پہونچنے والے تھے ۔ تاہم متبدلہ شیڈول کے مطابق وہ ہفتے کی دوپہر 12 بجے حیدرآباد پہونچیں گے اور وہاں سے سیدھے گدوال ‘ نلگنڈہ اور ورنگل کے انتخابی جلسوں کیلئے روانہ ہوجائیں گے ۔ وہ بعد میں حیدرآباد واپس ہونگے اور بی جے پی کا انتخابی منشور جاری کرنے کے مادیگا ریزرویشن کمیٹی کی نیشنل کانفرنس میں شرکت کرینگے ۔ پارٹی قائدین سے ملاقات کے بعد وہ گجرات روانہ ہوجائیں گے ۔