امیت شاہ کے دورہ ٔبنگال میں سی اے اے کے نفاذ کا اعلان متوقع

   

کولکتہ: مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ جنوری میں بنگال کے دورے کے دوران شہریت ترمیمی ایکٹ کے نفاذ کا اعلان کریں گے۔آج بی جے پی نے کہا ہے کہ جنوری میں جب امیت شاہ بنگال کا دورہ کریں گے تو وہ بنگال میں شہریت ترمیمی ایکٹ کے نفاذ کا اعلان کریں گے۔بی جے پی کی پریس کانفرنس میں یہ اعلان کیا گیا۔اس موقع پر قومی نائب صدر بی جے پی مکل رائے ، راجیہ سبھا رکن پارلیمنٹ سواپن داس گپتا اور رکن پارلیمنٹ شانتو ٹھاکر موجود تھے۔ٹھاکر کاتعلق متوا سماج سے ہے ، انہوں نے سی اے اے کے نفاذ میں تاخیر پر ناراضگی ظاہر کی تھی۔