امیت شاہ 11 فروری کو کس طرح چونکائیں گے؟

,

   

کیا ای وی ایم ٹمپرنگ کی سازش ہورہی ہے یا کوئی اور ناپاک منصوبہ ہے: پرشانت بھوشن
نئی دہلی ۔ 6 ۔ فروری (سیاست ڈاٹ کام) سینئر ایڈوکیٹ اور جہد کار پرشانت بھوشن نے تعجب ظاہر کیا ہے کہ امیت شاہ ایسا کیوں کہہ رہے ہیں کہ دہلی الیکشن کے نتائج ہر کسی کو حیرانی میں ڈال دیں گے ۔ اس کا مطلب ہے وہ جانتے ہیں کہ ہر کوئی عام آدمی پارٹی کی جیت اور بی جے پی کی ہار کی توقع کر رہا ہے ۔ کیا وہ ای وی ایم ٹمپرنگ کا سوچ رہے ہیں؟ یا کوئی اور ناپاک منصوبہ بن رہا ہے ۔ امیت شاہ نے باقاعدہ انتخابی جلسوں میں کہا ہے کہ 11 فروری کے نتائج ہر کسی کیلئے حیران کن ہوں گے۔ ایسٹ دہلی کے انتخابی جلسہ میں امیت شاہ برسر اقتدار عام آدمی پارٹی اور اس کے ساتھ کانگریس پر لفظی حملہ کرتے رہے اور کہا کہ وہ بی جے پی کی اس لئے مخالفت کر رہے ہیں کیونکہ اس کی جیت یقینی ہے!