امیت مالویا کو قومی کمیشن برائے خواتین کی نوٹس

   

نئی دہلی : قومی کمیشن برائے خواتین نے بی جے پی کی آئی ٹی سیل سربراہ امیت مالویا کو نوٹس جاری کرتے ہوئے وضاحت طلب کی ہے۔ اِن کے ساتھ کانگریس کے لیڈر ڈگ وجئے سنگھ اور اداکارہ سوارا بھاسکر کو بھی نوٹس جاری کی گئی ہے۔ اِن لوگوں نے ٹوئٹر پر ہتھرس متاثرہ کی شناخت مبینہ طور پر ظاہر کی تھی۔ علیحدہ نوٹسوں میں قومی کمیشن برائے خواتین نے انھیں ہدایت دی ہے کہ وہ اپنے اکاؤنٹ سے اِن تصاویر اور ویڈیوز کو فوری ہٹادیں اور مستقبل میں اس طرح کے پوسٹ شیئر کرنے سے باز آجائیں۔