امیت چاوڑا گجرات کانگریس کے صدر مقرر

   

نئی دہلی 17جولائی (یو این آئی) کانگریس نے امیت چاوڑا کو گجرات یونٹ کا نیا صدر مقرر کیا ہے ۔ اس کے علاوہ ڈاکٹر تشار چودھری کو قانون ساز پارٹی کا لیڈر بنایا گیا ہے ۔گجرات اسمبلی کے ضمنی انتخابات میں پارٹی کی شکست کے بعد شکتی سنگھ گوہل نے ریاستی صدر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا تھا۔ پارٹی کی طرف سے جمعرات کے روز جاری پریس ریلیز کے مطابق، کانگریس صدر ملک ارجن کھرگے نے امیت چاوڑا کو فوری طور سے پارٹی کا ریاستی صدر مقرر کیا ہے ۔ پارٹی صدر نے ڈاکٹر تشار چودھری کو قانون ساز پارٹی کا لیڈر بنانے کی تجویز کو بھی فوری طور پر منظوری دے دی ہے ۔